ساجد سدپارہ نے اضافی آکسیجن کے بنا ماؤنٹ ایورسٹ پر تاریخ رقم کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا

وہ اپنے مرحوم والد، لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 مئی 2023 15:47

ساجد سدپارہ نے اضافی آکسیجن کے بنا ماؤنٹ ایورسٹ پر تاریخ رقم کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا
کھٹمنڈو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2023ء ) معروف پاکستانی کوہ پیما، ساجد سدپارہ نے اضافی آکسیجن یا شیرپا کی مدد کے بغیر نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ اپنے مرحوم والد، لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ ساجد سدپارہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ایورسٹ کی چوٹی پر اضافی آکسیجن کے استعمال اور شیرپا کی ذاتی مدد کے بغیر اکیلے جانے والے پہلے پاکستانی کے طور پر تاریخ رقم کردی‘‘ ۔

ساجد سدپارہ نے اضافی آکسیجن کا استعمال کیے بغیر پاکستان میں کے ٹو، Gasherbrum-I، اور Gasherbrum-II کے ساتھ ساتھ نیپال میں مناسلو سمیت کئی اونچی چوٹیوں کو سر کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ رین ہولڈ میسنر اور پیٹر ہیبلر نے 45 سال قبل 1978ء میں بغیر کسی اضافی آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پاکستان کی دوسری خاتون اور کوہ پیمائی کے اس موسم میں چوٹی سر کرنے والی پہلی غیر نیپالی بن گئی ہیں۔

2 بچوں کی ماں اس سے پہلے نیپال میں اناپورنا I، K2، گاشربرم I اور II پر چڑھ چکی ہے، اور اب ان کا مقصد 8,516 میٹر اونچا چوتھا بلند ترین پہاڑ لوٹسے کو سر کرنا ہے۔ نائلہ کیانی، جو ایک پیشہ ور باکسر اور دبئی میں بینکر بھی ہیں، نے 2018ء میں K2 بیس کیمپ میں اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہرت حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ، انہوں نے صرف 2 سال کے عرصے میں 8ہزار میٹر بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/05/2023 - 15:47:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :