نیشنل گیمز میں باسکٹ بال مقابلوں کا آغاز کل سے ہوگا

پیر 22 مئی 2023 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2023ء) 34ویں نیشنل گیمز میں باسکٹ بال کے مقابلوں کا آغاز کل ( منگل سے) کوئٹہ میں ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے مینز باسکٹ ایونٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 2 پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پول ”اے“ میں پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی، سندھ ، پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول ”بی”میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ اوج ظہور نےبتایا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی نگرانی میں ہونیوالے ایونٹ کے پہلے روز آرمی اور پنجاب، نیوی اور سندھ، ائیرفورس اور بلوچستان ، واپڈا اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ 26 مئی جبکہ فائنل 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔ نیشنل گیمز کے ویمنز باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جو لیگ رائونڈ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔
وقت اشاعت : 22/05/2023 - 18:33:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :