اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 18 جنوری 2015 17:43

اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) جنوبی افریقہ کے مایہ نازبلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا اتوار کو یہاں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے 16 گیندوں پر 50 رنز اور31 گیندوں پر سنچری اسکور کی جنوبی افریقا کے بیٹسمین نے پہلے سری لنکا کے جے سوریا کا 17 گیندوں پرنصف سنچری کاریکارڈتوڑدیاپھر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورے اینڈرسن کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 36 گیندوں پر یہ ریکارڈ قائم کیا تھاڈی ویلیئرز نے اپنی اننگز میں 10 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔

(جاری ہے)

کورے اینڈرسن سے قبل یہ ریکارڈ ایک طویل عرصے تک پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس تھا۔

وقت اشاعت : 18/01/2015 - 17:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :