نیشنل گیمز ریسلنگ ،واپڈا نے 5گولڈ میڈلز جیت کر میدان مار لیا

اتوار 28 مئی 2023 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) نیشنل گیمز کے سلسلے میں ریسلنگ ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں واپڈا نے 5گولڈ میڈلزحاصل کر کے میدان مار لیا ، پنجاب ایک گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور آرمی تین سلور میڈلزکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی میں 34نیشنل گیمز کے سلسلے میں ریسلنگ کے کے ایونٹ میں مختلف کیٹگریز مقابلے منعقد ہوئے ،57کے جی کے مقابلے میں واپڈا ایک گولڈ ،آرمی سلور،ایچ ای سی اور پنجاب نے ایک ایک کانسی کا تمغہ جیتا،65کے جی میں پنجاب نے گولڈ ،ریلوے نے سلور ،ایچ ای سی اور کے پی کے نے ایک ایک کانسی کے تمغے جیتے،70کے جی کے مقابلے میں واپڈ ا نے گولڈ ،ریلوے نے سلور ،ایچ ای سی اور آرمی نے ایک ایک کانسی کاتمغہ جیتا، 79کے جی کے مقابلے میں واپڈ ا نے گولڈ، آرمی نے سلور ،ایچ ای سی اور پنجاب نے ایک ایک کانسی کاتمغہ اپنے نام کیا، 92کے جی میں واپڈ انے گولڈ ،ریلوے نے سلور ،آرمی اور کے پی کے نے ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ ایونٹ کے سلسلے میں 125کے جی کے مقابلے میں واپڈ ا نے گولڈ آرمی نے سلورایچ ای سی اور ریلوے نے ایک ایک کانسی کا میڈل جیت لیا ۔

وقت اشاعت : 28/05/2023 - 20:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :