آرتھر فلزنے اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 29 مئی 2023 10:10

لیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) فرانس کے کم عمر نوجوان ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 18 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیا لیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانس کے کم عمر نوجوان ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہراکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یوں اس فتح کے ساتھ ہی فرانسیسی آرتھر فلز رواں سیزن کے کم عمر ٹور لیول کے چیمپئن بن گئے۔\932
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 10:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :