آئی پی ایل کا رواں سیزن ان کے کیریئر کا آخری ہوگا،امباتی رائیڈو

پیر 29 مئی 2023 16:01

آئی پی ایل کا رواں سیزن ان کے کیریئر کا آخری ہوگا،امباتی رائیڈو
چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) چنائی سپر کنگز کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز امباتی رائیڈو نے سیزن 2023 کے فائنل کے بعد آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا ٹورنامنٹ میں 13 سالہ سفر کا خاتمہ ہو جائے گا ۔37 سالہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ابھی وہ چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

رائیڈو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئی پی ایل کے سیزن 2023 کا فائنل میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا اس کے بعد وہ آئی پی ایل سے کنارکشی اختیار کرلیں گے۔ امباتی رائیڈو نے اپنے کیریئر کے دوران کھیلے گئے 14 آئی پی ایل سیزنز میں 11 پلے آف، 8 فائنل، 5 ٹرافیاں شامل ہیں میچز بھی کھیلے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاید آج پیر رات ان کا آخری میچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس میگا ٹورنامنٹ کو کھیل کر واقعی بہت لطف آیا۔میں اپنے تمام چاہنے والوں کا اور اپنی ٹیم کا بہت شکرگزار ہوں۔اس سے قبل امباتی رائیڈو نے 2022 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کو انہوں نے بعد میں واپس لے لیا تھا۔رائیڈو نے آئی پی ایل میں 200 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیا ہے اور 4000 سے زیادہ رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے لیے پارٹ ٹائم وکٹ کیپر کے طور پر بھی کام کیا ۔امباتی رائیڈو کو 55 ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارتی کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 16:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :