مظفرآباد، انٹر یونین کونسل،تحصیل، ضلع، ڈویژن والی بال ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہوگا

پیر 29 مئی 2023 19:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) پاکستان آرمی کے زیر اہتمام محکمہ سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر کی معاونت سے انٹر یونین کونسل،تحصیل، ضلع، ڈویژن والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون 2023 سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر کے آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ٹورنامنٹ میں یونین کونسل لیول پر بہترین پرفارم کرنے والے کھلاڑی تحصیل لیول پر کھیلنے کے لئے سلیکٹ کئے جائیں گے ، ضلع مظفرآباد کے خواہشمند کھلاڑی یونین کونسل وائز ٹیم انٹر کروانے کے لئے اس نمبر 0310.1235879پر رابطہ کریں۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 19:13:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :