نیشنل گیمز،پنجاب کے دستے نے مزید 2 میڈلز جیت لئے

پیر 29 مئی 2023 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) 34ویں نیشنل گیمز2023 ء میں پنجاب کے دستے نے پیر کو مزید 2 میڈلز حاصل کرلئے۔ کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر پنجاب کے ایتھلیٹس نے اب تک 65 تمغے جیت لئے ہیں جن میں3 گولڈ میڈلز، 11 سلور اور 51 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین نتائج کے مطابق پنجاب کے ایتھلیٹ نے ڈسکس تھرو مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا ، پنجاب کے ایک ویٹ لفٹر نے ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے 73 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں آرمی اور واپڈا کے حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس کے ویمن سنگل کے سیمی فائنل میں آرمی کی حور فواد نے پنجاب کی فاطمہ خا ن کو 4-3سے ہرادیا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے نیشنل گیمز کے 34ویں ایڈیشن میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 23:07:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :