وہ وقت دور نہیں جب قومی ہاکی ٹیم پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں سربلند کرے گی، اولمپیئن کلیم اللہ

جمعرات 1 جون 2023 18:26

وہ وقت دور نہیں جب قومی ہاکی ٹیم پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں سربلند کرے گی، اولمپیئن کلیم اللہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) پاکستان ہاکی ٹیم کی سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ نے کہا ہے کہ یہ ہم سب کیلئے خوش آئندہ ہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے اور جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔اس میں کوچز اور پلیئرز کی محنت شامل ہے۔قومی ٹیم کو حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ وقت دور نہیں جب قومی ہاکی ٹیم پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں سربلند کرے گی۔انہوں نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا ہے کہ جس انداز سے جونیئر ہاکی ٹیم نے پرفارم کیا ہے یہ کھلاڑی مستقبل میں سینئر ہاکی ٹیم کا حصہ بن کر قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔پوری قوم جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے دعاگو ہے، جونیئر ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 18:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :