ایل ڈی اے میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کی بجائے آئوٹ سورس ماڈل پر جانے کا فیصلہ

جمعرات 1 جون 2023 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) ایل ڈی اے میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کی بجائے آئوٹ سورس ماڈل پر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے افسران نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو ریگولر کرنے کی بجائے نیا سٹاف آئوٹ سورسنگ سے لینے کی حکمت عملی طے کی ہے،ایل ڈی اے کمپلیکس ایگزیکٹو کمیٹی نے آئوٹ سورسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں کام کرنے والے کنٹریکٹ 38 ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ، اس سے قبل ایل ڈی اے میں سکیورٹی سروس بھی آئوٹ سورس کرنے کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوئے ،پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کو بھی آئوٹ سورس کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،پرائیویٹ آئوٹ سورس سکیورٹی کمپنی نے گارڈز کی کئی ماہ کی تنخواہ دبا کررکھی ہوئی ہے ۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں 72 سیٹیں موجود جبکہ 34 سیٹیں خالی ہیں ۔موجودہ سٹاف کو مزید تین سال کا کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آئوٹ سورس کرنے کا مقصد جلد ہائرنگ پراسیس اور قابل ایچ آر لینا ہے۔آئوٹ سورسنگ کے خلاف کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سٹاف نے حکام کو احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 21:54:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :