عالمی سکواش کپ ٹورنامنٹ 13 جون سے شروع ہو گا

جمعہ 2 جون 2023 12:42

عالمی سکواش کپ ٹورنامنٹ 13 جون سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) ورلڈ سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی سکواش کپ 13 جون سے بھارت میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں8 ملکوں کے 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر ملک کے دو، دو مرد اور دو، دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ ان 8 ممالک میں آسٹریلیا ، کولمبیا ، مصر، ہانگ گانگ(چین)، بھارت ،جاپان، ملائشیا اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔ ٹورنامنٹ 27 جون تک جاری رہےگا۔
وقت اشاعت : 02/06/2023 - 12:42:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :