سیویلا نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 2 جون 2023 15:44

سیویلا نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ  یوئیفا یوروپا لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) ہسپانوی فٹ بال کلب سیویلا نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں اطالوی فٹ بال کلب روما کو شکست دے کر تاریخ میں سب سے زیادہ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا۔سیویلا کے یاسین بونو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ کے 52 ویں ایڈیشن کافائنل میچ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے پشکاش ارینا سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سیویلا اور روما کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا ۔ روما کے پاؤلو ڈیبالا نے میچ کے 35 منٹ میں ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو سیویلا کے خلاف0۔

(جاری ہے)

1 کی برتری دلائی جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہی ۔

دوسرے ہاف میں سیویلا کے جیانلوکا مانسینی نے 55 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1۔1 سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا ، اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا جس میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔میچ کے فیصلے کے لئے پنلٹی شوٹ آئوٹ قانون پر عمل درآمد کیا گیا جس پرسیویلا نے روما کی ٹیم کو 1-4 سے ہراکر ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 02/06/2023 - 15:44:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :