کم پریکٹس کے باوجود جونیئر ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا،ذیشان اشرف

جمعہ 2 جون 2023 18:09

کم پریکٹس کے باوجود جونیئر ہاکی ٹیم  نے بہترین کھیل پیش کیا،ذیشان اشرف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں ہار گئے لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی ہے کہ بہت کم عرصے کی پریکٹس کے باوجود جونیئر پلیئرز نے بہت بہترین کھیل پیش کیاجبکہ دوسری جانب بھارت کی جونیئر ٹیم 3سال سے مسلسل کھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارے پلیئرز نے بہترین پرفارمنس دی اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا،ہماری پوری توجہ جونیئر ورلڈ کپ کی جانب ہے۔ ذیشان اشرف نے کہا کہ مینجمنٹ اور کوچز کھلاڑیوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، جونیئر ورلڈ کپ میں کھلاڑی اس سے بھی اچھا کھیل کر پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/06/2023 - 18:09:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :