ڑ*امریکا میں پروفیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسرشاہ زیب رند کی وطن واپسی

اتوار 4 جون 2023 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) امریکا میں پروفیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسرشاہ زیب رند وطن واپسی پہنچ گئے۔ترجمان وزیراعلی بابریوسفزئی اورمحکمہ کھیل کے حکام نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بابریوسفزئی نے کہا شاہ زیب رند نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، شاہ زیب رند پاکستان اور بلوچستان کا فخرہیں،وزیر اعلی کی ہدایات پرشاہ زیب کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ کک باکسرشاہ زیب رند کاکہنا ہیکہ امریکا کا ٹوراچھارہا،میرا اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل ہے،امید ہے حکومت مجھے سپورٹ کرے گی،بلوچستان کے فنوجوانوں کوسپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 04/06/2023 - 18:05:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :