سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے آسٹریلیا کے کنسلٹنٹ مقرر

پیر 5 جون 2023 21:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) زمبابوبے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کو بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل آسٹریلیا کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعد اینڈی فلاور کی ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے لئے اسی عہدے پر واپسی کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

55 سالہ فلاور انگلینڈ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ 2009ء سے 2014ء تک انگلینڈ کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے، اس سے قبل وہ ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتے رہے، اس عرصہ کے دوران انگلینڈ نے تین مرتبہ ایشز سیریز میں فتح حاصل کی۔ اینڈی فلاور نے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹونٹی لیگز میں کوچنگ کی، حال ہی میں وہ آئی پی ایل فرنچائز لکھنئو سپر جائنٹس کے ہیڈ کوچ رہے جہاں ان کی ٹیم نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 21:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :