ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے انتخابات 2023میں ملک زوالفقار اینڈ نجمی گروپ کامیاب ہو گئے

جمعہ 9 جون 2023 14:49

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے انتخابات 2023میں  ملک زوالفقار اینڈ نجمی گروپ  کامیاب ہو گئے
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے انتخابات 2023ء میں ملک زوالفقار اینڈ نجمی گروپ کے فیصل ملک صدر، سید عدنان عباس جنرل سیکرٹری اور اظہر حمید خزانچی منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

کمیٹی رکن محمد اعجاز غوری نے بتایا کہ ملک زوالفقار اینڈ نجمی گروپ نے ہمیشہ کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس گروپ کی نہیں بلکہ گراس روٹ لیول کے کھلاڑیوں کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کرکٹ اکیڈمیز کا انعقاداور سیالکوٹ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیرو تکمیل کے بعد نوجوان نسل کو گرائونڈ میں لانا ہماری اولین ترجیح ہو گی کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/06/2023 - 14:49:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :