شیخوپورہ موڑ میں د و روزہ ڈسٹرکٹ چیس (شطرنج) چمپیئن شپ کا آغاز

جمعہ 9 جون 2023 19:29

شیخوپورہ موڑ میں د و روزہ ڈسٹرکٹ چیس (شطرنج) چمپیئن شپ کا آغاز
گوجرانوالہ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ چیس (شطرنج) ایسو سی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اسپورٹس جمنازیم شیخوپورہ موڑ میں د و روزہ ڈسٹرکٹ چیس (شطرنج) چمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا ۔ چمپیئن شپ میں کم و بیش 70 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اس چیمپین شپ کے انعقاد کامقصد شطرنج کے کھیل کا فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کی سرکاری سطرح پر حوصلہ افزائی ہے تاکہ یہ کھلاڑی اپنی مہارت میں اضافہ کرتے ہو ئے ملکی اور بین الا قوامی مقابلوں میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کر سکیں۔

اس چیمپیئن شپ کے انعقاد میں چیف آفسیر ضلع کونسل فدا میر، ابرار مغل ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس،حسن عظیم اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ کمشنر آفس، فیصل مغل صدراور افتخار علی ملک جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ چیس ایسو سی ایشن کی خصوصی اور ذاتی دلچسپی شامل ہے اس دو روزہ چیمپیئن شپ کے فاتح کو 25 ہزار کیش انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کو 20 ہزار‘ تیسری پوزیشن کے حامل کھلاڑی کو 15 ہزار جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن والوں کو بالترتیب 10 اور 7 ہزار کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اختتامی تقریب(10 جون) کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل اور دیگر افسران بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔\378
وقت اشاعت : 09/06/2023 - 19:29:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :