شعیب خان نے شہید برگیڈئیر مصطفی کمال برکی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 14 جون 2023 17:06

شعیب خان نے شہید برگیڈئیر مصطفی کمال برکی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2023ء) شعیب خان نے شہید برگیڈئیر مصطفی کمال برکی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ یوسف خان نے دوسری اور برکت اللّٰہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) اصغر نواز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں شعیب خان نے یوسف خان کو 3-6، 5-7 اور 4-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں برکت اللّٰہ نے عبداللہ خان کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دے دی۔پلس 55 کے میچ میں انعام الحق نے ارشد لودھی کو 2-6 اور 2-6 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 14/06/2023 - 17:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :