برگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ٹینس ٹورنامنٹ سے رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گا

بدھ 5 اپریل 2023 15:09

برگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ٹینس ٹورنامنٹ سے رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2023ء) برگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ٹینس ٹورنامنٹ رمضان المبارک کیبعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کوچ انعام الحق کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز اور سنیئر 40 پلس کے مقابلے شامل ہیں۔ فائنل کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، اسناد اور شیلڈز تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 05/04/2023 - 15:09:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :