ساف فٹبال چیمپئن شپ: بھارت کے ساتھ میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور دھچکا، آدھے کھلاڑی ممبئی کی فلائٹ نہ پکڑ سکے

آدھے سے زیادہ کھلاڑی کک آف سے صرف 6 گھنٹے قبل بنگلورو پہنچیں گے ، اگلی دستیاب فلائٹ ممبئی سے صبح 9:15 بجے روانہ ہوگی، 11 بجے بنگلور پہنچے گی ، امکان ہے کہ کھلاڑی دوپہر 1 بجے تک ہوٹل پہنچ جائیںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 جون 2023 13:50

ساف فٹبال چیمپئن شپ: بھارت کے ساتھ میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور دھچکا، آدھے کھلاڑی ممبئی کی فلائٹ نہ پکڑ سکے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جون 2023ء ) پاکستان آج ہندوستان کے شہر بنگلورو میں ہونے والی SAFF چیمپئن شپ میں ہندوستان کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاہم میچ سے قبل قومی فٹبال ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ ’ای ایس پی این‘ کی رپورٹ کے مطابق آدھے سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی، جو آج کھیلنے والے تھے، ممبئی سے بنگلورو کے لیے اپنی پرواز سے محروم ہو گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے مینیجر حسنین حیدر نے بتایا کہ کس طرح ٹیم کو ہندوستان کے پاسپورٹ کنٹرول آفس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم صبح 1:30 بجے ممبئی پہنچے، لیکن پاسپورٹ کنٹرول آفس میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ وہ 30 منٹ بعد آئے اور ہمیں پُر کرنے کے لیے کچھ فارم دیے جس میں ویزا فارم بھی شامل تھا، جسے ہم نے ممبئی پہنچنے سے پہلے ہی بھر کر پاسپورٹ کو جمع کرایا تھا۔

(جاری ہے)

" پاکستانی آفیشل نے مزید کہا کہ اس پورے عمل میں پہلے گروپ کے ساتھ کچھ وقت لگا، جس میں 6 کھلاڑی اور 6 ٹیم آفیشلز شامل تھے صبح 3:55 پر اپنی پرواز میں سوار ہونے میں کامیاب رہے۔ حسنین حیدر نے مزید کہا کہ " دوسرا گروپ [14 کھلاڑی اور چھ آفیشلز] اپنی پرواز سے محروم رہا کیونکہ ان کے فارموں کی منظوری میں زیادہ وقت لگا۔" آدھے سے زیادہ کھلاڑی کک آف سے صرف 6 گھنٹے قبل بنگلورو پہنچ جائیں گے کیونکہ اگلی دستیاب فلائٹ ممبئی سے صبح 9:15 بجے روانہ ہوگی اور تقریباً 11 بجے بنگلور پہنچ جائے گی اور امکان ہے کہ کھلاڑی دوپہر 1 بجے تک اپنے ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

تاہم، پاکستانی ٹیم تقریباً 17 گھنٹے کے سفر کے باوجود بھارت کے خلاف انتہائی متوقع مقابلے کے لیے تیار ہے۔ حسنین نے کہا کہ "کھلاڑی کھیلنے کے لیے تیار ہیں لیکن ظاہر ہے کہ وہ بہترین حالت میں نہیں ہیں۔ ان میں سے کسی کو بھی نیند نہیں آئی اور ہم اب تقریباً 17 گھنٹے سے سفر کر رہے ہیں"۔ اس سے قبل ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (SAFF) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی جانب سے بدھ کو ہونے والے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ایف ایف نے اس سے قبل علاقائی فٹ بال باڈی سے درخواست کی تھی کہ ویزے کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کے سفری منصوبے میں خلل پڑنے کے بعد میچ کو ری شیڈول کردے۔
وقت اشاعت : 21/06/2023 - 13:50:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :