پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والی ہندوستانی کوچ کا بیان

اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے اسی حرکت دوبارہ کروں گا، ایگور اسٹیمک

جمعرات 22 جون 2023 23:05

پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والی ہندوستانی کوچ کا بیان
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2023ء) ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ پانیوالے ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے کہا ہے کہ اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے اسی حرکت دوبارہ کروں گا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی تاہم آن فیلڈ ماحول اسوقت گرم ہوگیا جب ہاف ٹائم سے قبل ہندوستانی کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستان کے عبداللہ اقبال سے گیند چھین لی، اس حرکت پر ریفری کی جانب سے بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھایا گیا اور میدان بدر کردیا گیا۔

اس جھگڑے کے دوران بھارت کے سندیش جھنگن اور پاکستان کے راہیس نبی کو جھگڑے میں ملوث ہونے پر یلو کارڈ بھی دیا گیا تھا۔ میچ کے اختتام پر اسٹیمک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ آپ میرے کل عمل کو برا کہیں یا صحیح لیکن میں ایک وارئیر ہوں اور جب ضرورت پڑی تو اپنے لڑکوں کو ریفری کے غلط فیصلوں سے بچانے کیلئے دوبارہ کروں گا۔ گرین شرٹس اپنا اگلا میچ 24 کویت اور 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 22/06/2023 - 23:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :