سعید اجمل کا چنئی میں باوٴلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ مکمل ہوگیا ،
ٹیسٹ بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی کی منظورشدہ سری رام یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں لیاگیا، رپورٹ7سے 17دن میں آنے کا امکان ، ہر ڈلیوری پر 24 بولز کروائی ہیں، آف سپنر پرامید، ٹیسٹ کلیئر ہونیکی صورت میں اسپنر پر کرکٹ کے بند دروازے دوبارہ کھل جائیں گے، ستمبر 2016 سے پہلے ان کے ایکشن پر پھر سے انگلیاں اٹھیں توانہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا
ہفتہ 24 جنوری 2015 20:08
چنئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو سے زائد وکٹیں لینے والے سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے تک آنے کا امکان ہے، سعید اجمل نے ہر ڈلیوری پر 24 بولز کروائی ہیں۔ دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل سخت محنت کے بعد اپنی تمام ورائٹیز کے کلیئر ہو جانے کے لیے پرعزم ہیں۔
۔مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے دور پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی کی منظورشدہ سری رام یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں لیاگیا۔اجمل کے ٹیسٹ کی رپورٹ سات سے چودہ دن میں آنے کی امید ہے اور ٹیسٹ کلیئر ہونیکی صورت میں اسپنر پر کرکٹ کے بند دروازے دوبارہ کھل جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پرچیتے نے حملہ کردیا
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی