پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کی عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ جیتنے پرحمزہ کو مبارکباد

پیر 24 جولائی 2023 16:41

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کی عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ جیتنے  پرحمزہ کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2023ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے کی قابل فخر کامیابی پر جونیئر سکوائش چیمپئن حمزہ کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری تہنیتی پیغام میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے کہاکہ حمزہ نے عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کر کے لاکھوں پاکستانیوں اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دل جیت لئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لئے یہ واقعی قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ حمزہ کے والد نیاز اللہ ہمارے ساتھی اور دوست ہیں ۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر اس شاندار کامیابی پر حمزہ اور اس کے والد نیاز اللہ اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی فیملی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ حمزہ دیگر پر امید اتھلیٹس کے لئے حوصلہ افزا اقدام بنے اور کھلاڑی پاکستان کے لئے مزید اعزازات حاصل کرسکیں۔
وقت اشاعت : 24/07/2023 - 16:41:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :