نوجوان پاکستانی فٹبالر ولید خان بنڈس لیگا کلب ایس وی ورڈر بریمن کی انڈر 19 سائیڈ میں شامل

پری سیزن کی تیاریوں میں ولید خان جرمن فٹ بال کے شاندار سٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بے تاب ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 اگست 2023 12:53

نوجوان پاکستانی فٹبالر ولید خان بنڈس لیگا کلب ایس وی ورڈر بریمن کی انڈر 19 سائیڈ میں شامل
برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2023ء ) نوجوان پاکستانی ٹیلنٹ ولید خان نے بنڈس لیگا کی دیوہیکل ٹیم SV Werder Bremen کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جو پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ ولید خان کا SV Werder Bremen تک کا سفر پاکستان کی معروف Smurfs FC اکیڈمی سے آغاز کے ساتھ شروع ہوا۔ مقامی ٹورنامنٹس میں Smurfs FC کی نمائندگی کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے فٹبالر نے اپنی صلاحیتوں اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹ بال کے شائقین کی توجہ حاصل کی۔

پچھلے سال ولید خان نے پیشہ ورانہ فٹ بال میں جگہ بنانے کے اپنے خواب کو پورا کیا اور جرمنی چلے گئے، جہاں اس نے مقامی کمیونٹی گراؤنڈ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا شروع کیا۔ ایک پرعزم جدوجہد اور سخت محنت کے بعد SV Werder Bremen نے ولید کے ٹیلنٹ کو پہچانا، جس کے نتیجے میں ایک ایسا فیصلہ ہوا جو اس کے مستقبل کا رخ بدل دے گا۔

(جاری ہے)

فی الحال پری سیزن کی تیاریوں میں ولید خان جرمن فٹ بال کے شاندار سٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بے تاب ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے مہینے لاہور میں بلز ایف سی سے تعلق رکھنے والے نوجوان، امان شاہ کو گزشتہ ماہ لیورپول فٹ بال اکیڈمی کے سمر کیمپ میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔                                                                                                                      
وقت اشاعت : 02/08/2023 - 12:53:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :