مجیب الرحمان بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے والے پہلے سپنر بن گئے

بابر 2 سال میں پہلی بار بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، آخری بار وہ جولائی 2021ء میں انگلینڈ کیخلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 اگست 2023 13:22

مجیب الرحمان بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے والے پہلے سپنر بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اگست 2023ء ) پاکستان اور افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز گزشتہ روز سری لنکا کے مہندا راجا پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے سے ہوا۔ افغانستان کے زبردست اسپن حملے نے پاکستان کے مضبوط بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہلا کر رکھ دیا، جس نے 201 رنز سکور کیے۔ افغانستان کے لیے فضل الحق فاروقی نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی وکٹ حاصل کی، جب وہ بورڈ پر صرف تین رنز پر تھے۔

اننگز کے دوسرے اوور میں مجیب الرحمان نے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کو سٹمپ کے سامنے صفر پر پھنسایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مجیب الرحمان ون ڈے کرکٹ میں لاہور میں پیدا ہونے والے بلے باز کو صفر پر آؤٹ کرنے والے پہلے سپنر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

50 اوور کی کرکٹ میں بابر اعظم کے لیے یہ دو سالوں میں پہلی بار ایسا موقع ہے جب وہ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، آخری بار وہ جولائی 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

مجیب الرحمان نے میچ میں تین وکٹیں لیں تاہم افغاستان کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 59 رنز بنا سکی ۔ حارث رئوف نے 5 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا۔                                                                                                                   
وقت اشاعت : 23/08/2023 - 13:22:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :