عمان، پاکستانی شہری میچ کھیلتے ہوئے گر کر جاں بحق

محمد جعفر آئوٹ ہوکر ٹیم کے عارضی خیمے میں واپس آیا، کرسی پر بیٹھا ، زمین پر گرنے سے پہلے پانی پیا، ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دینے سے پہلے 20،25 منٹ زندہ کرنیکی کوشش کی: عینی شاہد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 31 اگست 2023 15:26

عمان، پاکستانی شہری میچ کھیلتے ہوئے گر کر جاں بحق
مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2023ء ) پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک شوقیہ کرکٹر ایک غیر سرکاری 'آفٹرنون لیگ' میچ کے دوران گر کر چل بسا۔ 38 سالہ محمد جعفر MOCL کے زیر اہتمام، الحیل میں ماڈرن الیون ٹیم کے لیے ٹینس بال لیگ ٹورنامنٹ میں کھیل رہا تھا۔ ایک عینی شاہد اور ساتھی نے بتایا کہ "محمد جعفر آئوٹ ہوکر ٹیم کے عارضی خیمے میں واپس آئے تھے، وہ کرسی پر بیٹھے اور زمین پر گرنے سے پہلے پانی کا گلاس پیا۔

ہسپتال کے حکام کے مطابق انہوں نے کہا کہ "میں چند دیگر ساتھیوں کے ساتھ جعفر کو اپنی کار میں الحیل کے قریبی ہسپتال لے کر گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دینے سے پہلے 20،25 منٹ تک اسے زندہ کرنے کی کوشش کی، ہو سکتا ہے کہ جعفر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہو"۔

(جاری ہے)

محمد جعفر، جس کا تعلق پاکستان کے گجرات سے ہے اور وہ عمان میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم ہیں، نے پسماندگان میں والدہ، بیوی اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔

جعفر کے اچانک انتقال پر ٹیم کے ساتھی اور لیگ کی دیگر ٹیمیں صدمے سے رہ گئیں۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 4.30 بجے کے قریب پیش آیا اور اس دن کافی گرمی تھی۔ ان کے ساتھی نے کہا کہ "چلچلاتی گرمی کھلاڑیوں کے لیے مشکل بناتی ہے اور میں کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دن میں کھیلتے ہوئے خود کو ہائیڈریٹ رکھیں اور زیادہ پانی پییں۔"         
وقت اشاعت : 31/08/2023 - 15:26:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :