نیلم میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 2 ستمبر 2023 17:43

نیلم میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2023ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر،انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس اور پاک فوج کے تعاون سے ضلع نیلم میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ کوٹ سپورٹس گراؤنڈ نیلم میں کیا جا رہا ہے جس میں ضلع نیلم کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‘ٹورنامنٹ کا مقصد ضلع نیلم میں خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کو فروغ دینا ہے۔

دو روزہ جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں تین تین پول میچ کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں گروپس کی پہلے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کے مابین فائنل بھی کل ہی کھیلا جائے گا۔ آج کا پہلا میچ پاکستان ریڈ کریسنٹ ٹائیگرز اور کیمز الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں ٹائیگرز نے کیمز الیون کو شکست دی۔ جبکہ دوسرے میچ بوم بوم بوائز نے کیمز الیون کو شکست سے دو چار کیا سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان نسل میں خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کے حوالے سےشعور بیدار کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع نیلم مختلف قدرتی آفات کا شکار چلا آرہا ہے۔ جس میں کراس بارڈر فائرنگ کے علاؤہ ان پھٹہ دھماکہ خیز مواد کے خطرات، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسے دیگر خطرات بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/09/2023 - 17:43:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :