ایشیا کپ؛ بھارت اور نیپال کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

نیپال نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 ستمبر 2023 17:09

ایشیا کپ؛ بھارت اور نیپال کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 ستمبر 2023ء ) ایشیاء کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت اور نیپال کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا، نیپال نے 37.5 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے۔ نیپالی ٹیم نے بیٹنگ کا شانداز آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ 65 رنز پر گر گئی ، اوپنر کوشال بھورٹیل کو شاردل ٹھاکر نے 38 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندرا جڈیجا کا شکار بنے۔

نیپالی ٹیم کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر آصف شیخ 58 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پالیکیلے میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ کھیل کے دوران بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے جسپریت بھمرا کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔ نیپال کی ٹیم کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، سومپال کامی، گلشن جھا، بھیم شرکی، دیپیندر سنگھ ایری، کشال مالا، سندیپ لامیچھانے، کرن کے سی اور للت راج بنشی پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2023 - 17:09:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :