ملبورن ، آسٹریلیا اور انگلینڈ میچ میں علیم ڈار اور دھرما سینا کی فاش غلطی ، انگلینڈ کے بلے باز جیمز ٹیلر اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے،

آئی سی سی نے دونوں ایمپائرز کی غلطی تسلیم کر کے اینڈرسن کے رن آؤٹ نہ ہونے کا اعتراف کر لیا، انگلینڈ ٹیم تحریری معافی مانگ لی

ہفتہ 14 فروری 2015 20:46

ملبورن ، آسٹریلیا اور انگلینڈ میچ میں علیم ڈار اور دھرما سینا کی فاش غلطی ، انگلینڈ کے بلے باز جیمز ٹیلر اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے،

ملبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار اور سری لنکن ایمپائر دھرما سینا کی فاش غلطی سے انگلینڈ کے بلے باز جیمز ٹیلر اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ آئی سی سی نے دونوں ایمپائرز کی غلطی تسلیم کر کے جیمز اینڈرسن کے رن آؤٹ نہ ہونے کا اعتراف کر لیا‘ آئی سی سی نے انگلینڈ کی ٹیم سے تحریری معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایم سی جی میں کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات میں جب انگلینڈ کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اس دوران آسٹریلوی باؤلر کی ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر علیم ڈار نے ٹیلر کو اؤٹ قرار دیا تو ٹیلرنے اس کے خلاف ریویو لے لیا جس میں وہ ناٹ آؤٹ نکلے تاہم اسی دوران اپنی کریز چھوڑنے پر دوسرے اینڈ پر کھڑے جیمز اینڈرسن کو آسٹریلوی فیلڈر نے رن آؤٹ کر کے اپیل کر دی ۔

(جاری ہے)

سری لنکن ایمپائر دھرما سینا اور علیم ڈار نے اس اپیل پر مشاورت کر کے اینڈرسن کو آؤٹ قرار دیدیا جس پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے احتجاج بھی کیا۔ ایمپائرز کے فیصلے کو تمام کمنٹیٹرز اور ماہرین نے حیران کن قرار دیا تھا کہ آئی سی سی نے اس فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک گیند پر کوئی فیصلہ آتا ہے تو اس فیند پر دوسرا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے تحریری معافی مانگ لی ۔

ملبورن ، آسٹریلیا اور انگلینڈ میچ میں علیم ڈار اور دھرما سینا کی فاش غلطی ، انگلینڈ کے بلے باز جیمز ٹیلر اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے،
وقت اشاعت : 14/02/2015 - 20:46:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :