وریندر سہواگ ورلڈ کپ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوتا دیکھنے کے خواہاں

افغانستان کو پاکستان کو ہرانا چاہیے ، نیوزی لینڈ آسٹریلیا کیخلاف جیت اچھی پوزیشن میں ہے، اچھا ہو اگر جنوبی افریقا بھی انگلینڈ کو شکست دے لیکن میں اس فہرست میں بھارت کو کہیں نہیں دیکھنا چاہتا : سابق اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 اکتوبر 2023 13:20

وریندر سہواگ ورلڈ کپ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوتا دیکھنے کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اکتوبر 2023ء ) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ 2023ء کے دوران پاکستان کو افغانستان کیخلاف اپ سیٹ شکست کھاتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران 44 سالہ سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ میں بڑے پیمانے پر اپ سیٹ ہوتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وریندر سہواگ پاکستان سمیت دیگر بڑی ٹیموں کے ورلڈکپ میچز میں تو اپ سیٹ دیکھنے کے خواہشمند تھے لیکن بھارت کو اس لسٹ میں شامل نہ کیا ۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کہ وہ بھارت کو کسی کمزور ٹیم سے شکست کھاتا نہیں دیکھنا چاہتے لیکن ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں میں اپ سیٹ ہوتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ افغانستان کو پاکستان کو ہرانا چاہیے ، نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے خلاف جیت کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے، اچھا ہو گا اگر جنوبی افریقا بھی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے لیکن میں اپ سیٹس کی اس فہرست میں بھارت کو کہیں نہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔                                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 02/10/2023 - 13:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :