ورلڈکپ، پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ، 191 رنز پر ڈھیر

بابر اعظم کی نصف سنچری، رضوان کیساتھ 82 رنز کی شراکت قائم کی، اس کے بعد پوری بیٹنگ لائن بھارتی باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 اکتوبر 2023 16:52

ورلڈکپ، پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ، 191 رنز پر ڈھیر
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2023ء ) ورلڈکپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے محض 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور 41 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کے اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 73 رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا نے امام الحق کو 36 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

بابر اعظم کو سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی باری کھیلی۔ سعود شکیل صرف 6رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، کلدیپ نے اسی اوور میں افتخار احمد کو بھی بولڈ کردیا۔ وکٹ پر سیٹ محمد رضوان کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی، انہوں نے 49 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شاداب خان کی وکٹیں بمراہ نے اڑا دیں۔

محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے، بھارت کی جانب محمد سراج، جسپریت بمراہ ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا اور روندرا جدیجہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں۔ پاکستان کا سکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ بھارتی سکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاک ر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/10/2023 - 16:52:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :