انٹرڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 25 اکتوبر 2023 15:22

انٹرڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن  شپ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) انٹرڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور ڈویژن کو 59کے مقابلے میں 67پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اسلام آباد کی طرف سے اشراب بٹ نے 18اور رضوان خورشید نے 16پوائنٹس سکور کئے۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن فیصل آباد کو لاہور ڈویژن کے ہاتھوں 48-81پوائنٹس کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کی ٹیم سیمی فائنل میں مکمل حاوی رہی ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے صفی اللہ نے 22 اور تیمور مہدی نے 17پوائنٹس سکور کئے۔
وقت اشاعت : 25/10/2023 - 15:22:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :