انٹر ریجنل انڈر25 ہاکی چمپئن شپ کا آغاز،

افتتاحی میچ میں بنوں نے ڈی آئی خان جبکہ سوات نے کوہاٹ ریجن کو شکست دیدی

پیر 23 فروری 2015 19:01

انٹر ریجنل انڈر25 ہاکی چمپئن شپ کا آغاز،

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) انٹر ریجنل انڈر25 ہاکی چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکش پشاور میں شروع ہوگئی جس کے افتتاحی میچز میں سوات نے کوہاٹ جبکہ بنوں نے ڈی آئی خان ریجن کو شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، باضابطہ افتتاح ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد صدیق نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک ودان ، سوات ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویس ایشن کے چیئر مین ملک ظفر، انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی وکوچ ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔

صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ گزشتہ روز لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوئی جس کا افتتاحی میچ سوات اور کوہاٹ ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں سوات نے کوہاٹ کو پینلٹی سٹروک کے ذریعے چار تین سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین مقرررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی سٹروک کے ذریعے کیاگیا جس میں سوات نے چار جبکہ کوہاٹ نے تین گول کئے سوات کی طرف سے فیاض ،منصور، تیموراور نیاز نے گول کئے جبکہ کوہاٹ کی طرف سے انور ، ایمل اور ذیشان نے گول کئے ۔

دوسرا میچ بنوں اور ڈی آئی خان کے مابین کھیلاگیا جس میں بنوں نے ڈی آئی خان کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی ، بنوں کی طرف سے 21 ویں منٹ میں فہد ، 35 ویں منٹ میں امجد علی ، 42 ویں منٹ میں حامد ،51 ویں منٹ میں کریم اور 56 ویں منٹ میں جہانگیر نے گول کئے جبکہ ڈی آئی خان کی طرف سے واحد گول 57 ویں منٹ میں فرید الله نے کیا ۔ میچ میں افسر علی ، ہارون الرشید اور حمزہ نے ریفریز جبکہ ماسٹر خان نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سپورٹس فنڈز ملنے کی وجہ سے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت انٹر ریجنل یوتھ انڈر25 ہاکی چیمپئن شپ منعقد کرارہی ہے جس میں خیبرپختونخوا کے سات ریجن شرکت کررہے ہیں جن میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، پشاور ، سوات اور ہزارہ ریجن شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں 27 فروری سے فیصل آباد میں منعقدہ نیشنل انڈر25 ہاکی چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرینگے انہوں نے بتایا کہ اس نیشنل چیمپئن شپ میں قومی انڈر25 ٹیم کیلئے نیشنل سلیکٹرز کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کریگی ۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 19:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :