ورلڈکپ، گوتم گمبھیر نے بھی ڈی آر ایس کے فیصلوں پر آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کردیا

سابق کرکٹر نے آئی سی سی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیند سٹمپ کو چھوتی ہے تو بلے باز کو آؤٹ سمجھا جانا چاہیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 اکتوبر 2023 10:53

ورلڈکپ، گوتم گمبھیر نے بھی ڈی آر ایس کے فیصلوں پر آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اکتوبر 2023ء ) ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں ناقص امپائرنگ کے فیصلوں پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا۔ سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر اور کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایل بی ڈبلیو فیصلوں سے امپائر کال کے فیصلے پر نظرثانی کرے ، اگر گیند سٹمپ کو چھوتی ہے تو بلے باز کو آؤٹ سمجھا جانا چاہیے، چاہے امپائر کی ابتدائی کال کچھ بھی ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے اختتامی اوورز میں جنوبی افریقہ کے 9 کھلاڑی 260 کے مجموعے پر آؤٹ ہوچکے تھے، پاکستان کو جیت کے لیے ایک وکٹ درکار تھی لیکن آن فیلڈ امپائر کے ناٹ آئوٹ فیصلے کے باعث تبریز شمسی ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہونے سے بال بال بچ گئے اور ٹیم کو ایک وکٹ سے کامیابی دلا دی ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے نے کرکٹ حلقوں اور دنیا بھر کے شائقین میں بحث و مباحثے کو جنم دیا۔ اس سے قبل ہربھجن سنگھ نے بھی جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی شکست کی وجہ ڈی آر ایس سسٹم اور خراب قوانین کو قرار دیا تھا۔                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 28/10/2023 - 10:53:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :