مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ

پیر 6 نومبر 2023 12:30

مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2023ء) مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ دوحہ، قطر میں جاری ہے جس میں کل (منگل کو ) احسن رمضان (پاکستان) کا مقابلہ سیانگ ہیو ( کوریا) سے، بابر مسیح (پاکستان) کا مقابلہ عندالرحمن سیف (یو اے ای) سے اور محمد نسیم اختر (پاکستان) کا مقابلہ شری کرشنا سوری نارائنن (بھارت ) سے ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد نسیم اختر نے فن لینڈ کے ایسا اوکارین کو 2-4 سے اور پاکستان کے بابر مسیح نے اومان کے حسین علاوال کو 1-4 سے شکست دی۔ 8 نومبر کو آخری 38 راؤنڈ، آخری 32 راؤنڈ، آخری 16 راؤنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ 9 نومبر کو آخری 8 واں راؤنڈ اور سیمی فائنلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 10 نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں بابر مسیح، محمد نسیم اختر، احسن رمضان اور محمد ساجد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 5 سے 15نومبر تک دوحہ، قطر میں کھیلی جائے گی۔ جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ورلڈ مینز (ریڈ 15) کے مقابلے 5 سے 15 نومبر تک کھیلے جائیں گے جس میں بابر مسیح، محمد نسیم اختر اور احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ ٹیم ایونٹ کے مقابلے 5 سے 12 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم اختر اور احسن رمضان (ٹیم اے) جبکہ محمد ساجد اور بابر مسیح (ٹیم بی) حصہ لیں گے۔ ورلڈ سکس ریڈ کے مقابلے 5 سے 15 نومبر تک کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کی طرف سے محمد نسیم اختر اور احسن رمضان شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 06/11/2023 - 12:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :