2 مرتبہ کے ورلڈ کپ ونر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر پر 6 سال کی پابندی عائد

سابق ویسٹ انڈین بیٹر مارلون سیموئلز پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی: آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 نومبر 2023 12:33

2 مرتبہ کے ورلڈ کپ ونر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر پر 6 سال کی پابندی عائد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 نومبر 2023ء ) ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز مارلن سیموئلز پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد 6 سال کی تمام کرکٹ سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مارلن سیموئلز کو آئی سی سی نے ستمبر 2021ء میں ECB کوڈ کے تحت نامزد انسداد بدعنوانی اہلکار کی حیثیت سے کل چار الزامات میں چارج کیا تھا اور پھر اس سال اگست میں ان جرائم کا مجرم پایا گیا تھا۔

جمعرات کو آئی سی سی کی جانب سے چھ سال کی پابندی کی توثیق کی گئی اور یہ 11 نومبر 2023ء سے شروع ہو گی۔ آئی سی سی ایچ آر اینڈ انٹیگریٹی یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل نے جمعرات کو پابندی کا اعلان کیا۔ ایلکس مارشل نے کہا کہ "سیموئلز نے تقریباً دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جس کے دوران انہوں نے متعدد انسداد بدعنوانی سیشنز میں حصہ لیا اور وہ بخوبی جانتے تھے کہ انسداد بدعنوانی کوڈز کے تحت ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔

(جاری ہے)

"، "اگرچہ وہ اب ریٹائر ہو چکا ہے لیکن جب جرائم کا ارتکاب کیا گیا تھا تو سیموئلز ایکٹو کرکٹر تھا، 6 سال کی پابندی باقیوں کے لیے سبق کے طور پر کام کرے گی جو قواعد کو توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مارلن سیموئلز نے 18 سال کے عرصے میں ویسٹ انڈیز کے لیے 300 سے زیادہ میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 17 سنچریاں سکور کیں اور یہاں تک کہ ون ڈے سطح پر کیریبین ٹیم کی کپتانی کی۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 2012ء اور 2016ء دونوں ایڈیشن کے فائنل میں سب سے زیادہ سکور کیا اور ویسٹ انڈیز کو ٹرافی جتوائی ۔
وقت اشاعت : 23/11/2023 - 12:33:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :