ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی

منگل 28 نومبر 2023 20:07

ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ انڈر10کیٹگری میں ریان عمر خلیل، فیضان آفریدی جبکہ انڈر14 میں جنید خان اور اے پی ایس پشاور کے ایم شایان آفریدی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، مینز ڈبل میں حمزہ رومان اور شعیب خان نے ذاکر اللہ اور انعام گل کو چھ دو چھ تین سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ شاہین محمود اور شاہد آفریدی نے عزیر خان اور شاہ سوار کو چھ صفر، چھ صفر سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ انڈر 10 کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل مین ریاں عمر خلیل نے سالار خان کو دو چھ، چھ دو اور سات پانچ سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں فیضان آفریدی نے محمدحسن کو چھ دو چھ دو سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، انڈر 14 سیمی فائنل میں حنید خان نے عزیر خان کو چھ تین، چھ ایک سے ہرایا جبکہ ایم شایان آفریدی نے احمد حسین کو چھ دو چھ دو سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرآیاز خلیل، کوچز، نعمان خان، ذاکر اللہ، شہریار، شاہ حسین اور شاہد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج منعقدہوگی۔
وقت اشاعت : 28/11/2023 - 20:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :