پرتھ ٹیسٹ، تیز، باؤنسی ڈراپ اِن پچ کی تنصیب کا کام مکمل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 نومبر 2023 11:42

پرتھ ٹیسٹ، تیز، باؤنسی ڈراپ اِن پچ کی تنصیب کا کام مکمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2023ء ) پرتھ سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 14 سے 18 دسمبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ سٹیڈیم میں اہم تیاری کی گئی ہے جس میں وکٹ اسکوائر پر پانچ ڈراپ ان پچز کی تنصیب بھی شامل ہے۔ ان میں سے ہر ایک ڈراپ ان پچ کا وزن تقریباً 25 ٹن ہے اور اس مخصوص خصوصیت کے لیے تنصیب کا عمل دو دن پر محیط ہے۔

(جاری ہے)

ان پچوں کی محتاط دیکھ بھال فروری میں اس وقت شروع ہوئی جب ڈبلیو اے کرکٹ کیوریٹرز نے آؤٹ ڈور پریکٹس وکٹوں کے قریب سٹیڈیم کے شمالی جانب واقع ملحقہ نرسری میں ان کی پرورش شروع کی۔ مقامی مٹی اور گھاس کی انواع کا استعمال کرتے ہوئے، ڈراپ ان وکٹ کو حال ہی میں ایک منفرد 40 ٹن کرکٹ وکٹ ٹرانسپورٹر کی مدد سے منتقل کیا گیا تھا۔ یہ پچز مشہور WACA گراؤنڈ کی تیز رفتار اور باؤنسی خصوصیات کو نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد پرتھ اسٹیڈیم 20 دسمبر سے شروع ہونے والے بی بی ایل 13 میں پرتھ سکارچرز کے لیے پانچ ہوم میچز کی میزبانی کرے گا۔                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 29/11/2023 - 11:42:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :