35 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ دسمبرمیں منعقدہوگا،محمد فیصل

جمعرات 30 نومبر 2023 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) 35 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر میں رواں ماہ کے پہلے ہی ہفتے میں منعقد ہوگیان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر سے مختلف سطح پر تین مراحل میں شرکت کی جو پشاور،ایبٹ آباد اور مظفر آباد میں منعقد کی گئی جس سے 64 کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کیا،پاکستان سنوکر فیڈریشن کے فارمیٹ کے مطابق آذاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو خیبرپختونخوا کیساتھ شامل کیا گیا اسی لئے صوبے کی تاریخ کا سبسے پرانی سنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد مظفرآباد میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ دفاعی چیمپیئن بین الاقوامی سنوکر کھلاڑیوں شرجیل محمود اس چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج سے 35 سال پہلے اس چیمپئن شپ کے لئے جو ٹرافی ایورڈ کی تھی تمام 64 کھلاڑی اس ٹرافی کے حصول کے لئے الاقوامی معیار کے سنوکر کلب میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گے، چیمپئن شپ کے ٹاپ 8 کھلاڑی نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کریں گے،مقابلوں کے لئے انعامی رقم بھی مختص کی گئی ہے جو سید عاقل شاہ ٹرافی اور ریڈ اینڈ وائٹ کپ کیساتھ ونر اور رنر آپ کھلاڑیوں کو دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 30/11/2023 - 23:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :