نیتھن لیون کی 'نمبر 1 سپر سٹار' بابر اعظم کی تعریف

آف سپنر نے اپنے پچھلے مقابلوں کے دوران بابر کی شاندار کارکردگی کو یاد کیا اور آئندہ سیریز میں سخت چیلنج کی توقع ظاہر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 دسمبر 2023 14:27

نیتھن لیون کی 'نمبر 1 سپر سٹار' بابر اعظم کی تعریف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2023ء ) آسٹریلوی ٹیسٹ سپنر نیتھن لیون نے پاکستان کے بیٹنگ سنسنی بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ ’کرک انفو‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیتھن لیون ،جنہوں نے متعدد مواقع پر بابر کے خلاف باولنگ کی ہے، نے سابق کپتان کی تعریف کی کہ وہ ان کیخلاف کھیلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور باؤلرز کے سامنے بڑے چیلنج کو تسلیم کرتے ہیں۔

نیتھن لیون نے کہا کہ بابر کے خلاف کھیلنا سب سے پہلے خوشی کا باعث تھا لیکن وہ ایک بہت بڑا چیلنج بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ "وہ میری نظر میں خاص طور پر اسپن کے خلاف دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے ۔ وہ ایک کلاس پلیئر ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ وہ ہر قسم کی باؤلنگ کے خلاف کلاس پلیئر ہے"۔

(جاری ہے)

36 سالہ آف سپنر نے آسٹریلوی ٹیم کے لیے آنے والے چیلنج پر زور دیا کیونکہ وہ مین ان گرین کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ان کی ٹیم میں کچھ سپر اسٹارز ہیں اور اگر میں سپر اسٹارز کی بات کر رہا ہوں تو وہ میری نظر میں پاکستان کی ٹیم میں نمبر 1 بیٹر ہیں۔ اس نے پچھلی بار یہاں کافی اچھا کھیلا تھا اس لیے یہ یقینی طور پر ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔" آنے والے ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے جوش و خروش کی عکاسی کرتے ہوئے لیون نے پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے اپنی بے تابی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ایماندار ہوں تو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی بھوک کی سطح شاید پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ "میں اس کے بارے میں کافی پرجوش ہوں۔ آپٹس سٹیڈیم میں پرتھ میں کھیلنا پسند کرتا ہوں۔ یہ پاکستان کے خلاف ایک چیلنج ہونے والا ہے، لہذا یہ ایک دلچسپ معرکہ ہوگا۔"
وقت اشاعت : 01/12/2023 - 14:27:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :