پنجاب کی دھرتی پر کبڈی کے روائتی کھیل کا فروغ معاشرتی اقدار کیلئے ناگزیر ہے، انجینئر رضوان اشرف

جمعہ 6 مارچ 2015 14:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پنجاب کی دھرتی پر کبڈی کے روائتی کھیل کا فروغ علاقائی تہذیب و تمدن اور ثقافت کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرتی اقدار کیلئے بھی ناگزیر ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے اقبا ل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے لائلپور گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے میچ کے بعد کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقائی کھیل ہونے کی وجہ سے آج بھی کبڈی میں لوگوں کی دلچسپی بہت زیادہ ہے اس کھیل سے جہاں پنجاب کے طاقتور اور گھبرو جوانوں کی خوبصورت شخصیت کا احساس نمایاں ہوتا ہے وہاں مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں جیتنے اور ہارنے کے باوجود ایک دوسرے کو خوش دلی سے برداشت کرنے کے جذبے بھی پروان چڑھتے ہیں ۔ انہوں نے کبڈی ٹورنامنٹ کو انتہائی منظم انداز میں منعقد کرنے پر فیصل آباد کی انتظامیہ اور سپورٹس کی تنظیموں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری صحت مند کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ اس قسم کے مقابلے ہر سال اور اسی ذوق شوق سے ہونے چاہیئں۔

وقت اشاعت : 06/03/2015 - 14:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :