پرتھ ٹیسٹ، پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلین اوپنرز کے آسان کیچز ڈراپ کردیئے

عثمان خواجہ کا کیچ عبداللہ شفیق نے 21 کے انفراد اسکور پر ڈراپ کیا جبکہ 104 کے انفرادی سکور پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ خرم شہزاد نے مڈ آن پر ڈراپ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 دسمبر 2023 13:45

پرتھ ٹیسٹ، پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلین اوپنرز کے آسان کیچز ڈراپ کردیئے
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 دسمبر 2023ء ) پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلوی اوپنرز کے دو کیچز ڈراپ کردیئے۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر 149 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈرز نے کیچز چھوڑنے کے سلسلے کو برقرار رکھا، عثمان خواجہ کا کیچ عبداللہ شفیق نے 21 کے انفراد اسکور پر ڈراپ کیا جبکہ 104 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ خرم شہزاد نے مڈ آن پر ڈراپ کیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے آخری سیشن میں اب تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔                                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 14/12/2023 - 13:45:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :