پرتھ ٹیسٹ : پاکستان کی 8 وکٹیں گرگئیں، 246 رنز کا خسارہ

امام الحق کی نصف سنچری، بابر اعظم 21 رنز سکور کرسکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 دسمبر 2023 11:08

پرتھ ٹیسٹ : پاکستان کی 8 وکٹیں گرگئیں، 246 رنز کا خسارہ
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 دسمبر 2023ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم اب پاکستان کی 241 رنز پر 8 وکٹیں گرچکی ہیں۔ خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے پویلین لوٹایا۔

امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا سرفراز احمد 3 رنز پر مچل سٹارک کا شکار ہوئے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں بیٹرز نے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پہلے روزمیچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی، پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 16/12/2023 - 11:08:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :