سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا

ڈیبیو کرنے کے بعد ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 دسمبر 2023 13:46

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 دسمبر 2023ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا۔ سعود شکیل ڈیبیو کرنے کے بعد ٹیسٹ میچز کی ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ سنگِ میل آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔ سعود شکیل نے کیریئر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125 اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے جب کہ دوسری باری میں انہوں نے 23 رنز سکور کیے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 17/12/2023 - 13:46:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :