9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے

پیر 18 دسمبر 2023 12:27

9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) 9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کل (منگل کو)سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 19 دسمبر سے شروع ہو گا۔ پری کوارٹرفائنل کے مقابلے 21 دسمبر کو، کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/12/2023 - 12:27:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :