سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے مزید تین میچز (آج )پیرکو میں کھیلے جائیں گے

اتوار 12 مئی 2024 10:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے مزید تین میچز (آج) پیر کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ایران کا مقابلہ کرغزستان سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

قومی والی بال ٹیم کے کوچ سعید احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت سری لنکا، افغانستان، ایران، کرغزستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 مئی کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 10:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :