سوشل میڈیا صارفین سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ صائم ایوب کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہاں

بائیں ہاتھ کے 28 سالہ اوپنر نے دونوں ٹیسٹوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 دسمبر 2023 13:13

سوشل میڈیا صارفین سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ صائم ایوب کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہاں
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 دسمبر 2023ء ) جمعے کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور شائقین نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا مطالبہ شروع کر دیا۔ پاکستان کے باؤلرز نے غیر معمولی گیند بازی کی اور پوری آسٹریلوی ٹیم کو دوسری اننگز میں 262 رنز پر ڈھیر کردیا۔

ڈیڑھ دن میں بلے بازی کرنے والے مہمانوں کا ہدف کا تعاقب یقینی تھا لیکن ان کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے مایوس کن آغاز نے حالات کو مزید خراب کر دیا کیونکہ وہ صرف 14.3 اوورز میں 49 رنز پر 2 وکٹوں سے محروم ہوگئے۔ امام الحق ایک طویل عرصے سے بلے سے پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے سخت سکروٹنی کی زد میں ہیں اور میلبورن میں انتہائی خراب پرفارمنس کے بعد جہاں انہوں نے دو اننگز میں بالترتیب 10 اور 12 رنز بنائے، شائقین نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صائم ایوب حالیہ دنوں میں بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے اس سال پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 8 کے دوران دنیا کے سامنے خود کا اعلان کیا اور پھر مختلف ممالک میں ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹی ٹونٹی لیگز میں بلے کے ساتھ مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 21 سالہ کھلاڑی کو ریڈ بال کرکٹ میں پہلی مرتبہ کال ملا اور وہ آخری ٹیسٹ کے دوران پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں جو 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/12/2023 - 13:13:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :