تیسرا ٹیسٹ، سڈنی میں اگلے تین دن بارش کی کیا صورتحال ہوگی؟، جانیے

جمعے کے روز صبح اور دوپہر کے اوائل میں بارش کے 50 فیصد امکانات ، ہفتے اور اتوار کو بارش کا امکان صرف 20 سے 30 فیصد کے درمیان ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 جنوری 2024 12:13

تیسرا ٹیسٹ، سڈنی میں اگلے تین دن بارش کی کیا صورتحال ہوگی؟، جانیے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جنوری 2024ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جمعرات کو بارش نے تباہی مچادی۔ آسٹریلوی حکومت کے بیورو آف میٹرولوجی کے مطابق، باقی دنوں میں بارش کے امکانات 70 فیصد ہیں۔ شہر کے مغرب میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان کا بھی امکان ہے۔ مزید برآں بارش کے 50 فیصد امکانات بھی ہیں جس کا امکان جمعہ کی صبح اور دوپہر کے اوائل میں ہے۔

تاہم بارش کا امکان ہفتہ اور اتوار کو صرف 20 سے 30 فیصد کے درمیان ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کی اہم وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کو 2 وکٹوں پر 116 رنز تک محدود کر دیا۔ مارنس لبشین 23 اور اسٹیو اسمتھ چھ رنز پر تھے جب چائے کے مقررہ وقت سے تقریباً 45 منٹ قبل گراؤنڈ لائٹس آن ہونے کے باوجود خراب روشنی نے کھیل روک دیا۔

(جاری ہے)

طوفان کے خطرے کے پیش نظر امپائرز نے جلد چائے پینے کا فیصلہ کیا۔ وارنر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ناراض نظر آئے جب وہ اپنے 112 ویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری کا موقع ضائع کرنے کے بعد اپنے ہوم کرائوڈ کو الوداع کہتے ہوئے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے باہر نکلے۔ وارنر کو آف اسپنر آغا سلمان نے آؤٹ کیا اور سلپ میں بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا۔

وارنر، جن کے پاس اب بھی اپنے آخری ٹیسٹ میں دوسری اننگز کھیلنے کا امکان ہے، 2011ء میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے اب تک 26 سنچریوں کے ساتھ 44.53 کی اوسط سے 8,729 ٹیسٹ رنز بنا چکے ہیں۔ 37 سالہ اوپنر کو 20 کے اسکور پر عامر جمال کے پہلے ہی اوور میں پہلی سلپ پر نوجوان ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے کیچ ڈراپ کرکے چانس دیا تھا۔ اس سیریز میں پاکستان کے لیے بہت سے ڈراپ کیچز کے ساتھ برا وقت جاری رہا۔ سڈنی میں ٹیسٹ میں 130 کی اوسط رکھنے والے عثمان خواجہ گلو پر گیند لگنے کے باعث آئوٹ قرار پائے۔ آسٹریلیا نے کرسمس کے دوران میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 79 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی تھی۔
وقت اشاعت : 04/01/2024 - 12:13:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :