ضرور آؤ، مجھے کون کیچ پکڑنا سکھائے گا؟ مداح کی تنقید پر حسن علی آگ بگولہ

پیسر کا کیچ پکڑنے کی مہارت کا مذاق اڑانے والے مداح کو جارحانہ انداز میں جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 جنوری 2024 11:29

ضرور آؤ، مجھے کون کیچ پکڑنا سکھائے گا؟ مداح کی تنقید پر حسن علی آگ بگولہ
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جنوری 2024ء ) دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حسن علی کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 3-0 سے شکست کے بعد تماشائیوں کی جانب سے اپنی کیچنگ کی صلاحیتوں کے حوالے سے تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد جب حسن علی تماشائیوں کے پاس آٹوگراف پر دستخط کرنے کے لیے کرائوڈ کے پاس پہنچے تو ایک پرستار نے انہیں طعنہ دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں مداح کو چیختے ہوئے دکھایا گیا ہے، "یہاں آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاتا ہوں۔" حسن نے فوراً جواب دیا، "یہاں ضرور آؤ، مجھے پکڑنا کون سکھائے گا؟" ۔
واضح رہے کہ حسن علی کو 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ویڈ نے شاہین آفریدی پر لگاتار تین چھکے لگائے جس کے نتیجے میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ہوم ٹیم کے خلاف 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور آسٹریلیا میں اپنی شکست کے سلسلے کو 17 میچوں تک بڑھایا کیونکہ وہ 1995ء کے بعد سے ابھی تک آسٹریلین سرزمین پر کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکا ہے۔                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 08/01/2024 - 11:29:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :