بنگلادیشی کرکٹر ناصرحسین پر 2 سال کی پابندی عائد

بدھ 17 جنوری 2024 17:21

بنگلادیشی کرکٹر ناصرحسین پر 2 سال کی پابندی عائد
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کے کرکٹر ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے،آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین پر دو سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا شامل ہے۔آئی سی سی نے کہاکہ ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین معطلی کی سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر7 اپریل 2025 سیکرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔
وقت اشاعت : 17/01/2024 - 17:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :